ضلعی انتظامیہ پشاور کی کارروائی، 12 ڈھابہ فلنگ سٹیشنزسے ڈسپنسرز ضبط، ڈیلرز گرفتار

بدھ 22 مئی 2024 21:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ضلعی انتظامیہ پشاور نے غیر معیاری ایرانی پیٹرول کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 ڈھابہ فلنگ سٹیشنز سے ڈسپنسرز ضبط کرکے ڈیلرز کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور کی غیر معیاری ایرانی پیٹرول کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پشاور کے مختلف علاقوں میں مزید 12 ڈھابہ فلنگ سٹیشنز سے ڈسپنسرز ضبط کر کے ڈیلروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق غیر معیاری پٹرول نہ صرف گاڑیوں کے انجن کیلئے نقصان دہ ہے بلکہ کسی بھی ناگہانی حادثے کا بھی باعث بن سکتا ہے۔ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق غیر قانونی ڈھابہ فلنگ سٹیشنز کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں