خیبرپختونخوا ،مالی سال کابجٹ24کومئی پیش کیاجائیگا

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی اسمبلی کااجلاس چوبیس مئی کوطلب کرلیا

بدھ 22 مئی 2024 21:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار وفاق سے قبل اپنا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو 24مئی کو میں اسمبلی پیش کیا جائے گا۔تفصیلا ت کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی اسمبلی کااجلاس چوبیس مئی کوطلب کرلیا،اجلاس میں مالی سال2024-25کابجٹ پیش کیاجائیگا ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے نئے مالی سال 2025-2024کا بجٹ پیش کرنے کیلئے 24 مئی کو دوپہر تین بجے اسمبلی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔اس سے قبل بجٹ کی منظوری کیلئے کابینہ کا اجلاس بھی 24مئی کو ہوگا جس کی منظوری کے بعد اسے اسمبلی میں پیش کیا گیا جائے۔کابینہ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام، فنانس بل اور صوبائی فنانس کمیشن کی سفارشات کی منظوری لی جائے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں