ؔپشاور فٹ بال لیگ کا تیسراایڈیشن کا آغازہوگیا،ڈائریکٹرافغان ریفیوجی عبدالحمیدخلیلی نے باضاطہ افتتاح کیا

Xشنواری فٹ بال کلب اور صوابی جگوارکے مامیچ برابررہا، چترال مارخورنے افغان ایگل کو1-4 گول سے ہرایا،تیسرامیچ کرم ٹائیگرزاور یونائٹڈ پختون کی ٹیموں کے میچ دو ،دوگول سے برابر رہا

جمعہ 22 نومبر 2019 20:29

ؔپشاور فٹ بال لیگ کا تیسراایڈیشن کا آغازہوگیا،ڈائریکٹرافغان ریفیوجی عبدالحمیدخلیلی نے باضاطہ افتتاح کیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) پشاور فٹ بال لیگ کا تیسرا ایڈیشن طہماس خان فٹ بال گرائونڈپر شروع ہوگیا،لیگ کے افتتاحی تقریب کے موقع پر آتش بازی بھی کی گئی ،جسکے مہمان خصوصی ڈائریکٹرافغان ریفیوجی عبدالحمیدخلیلی تھے انکے ہمراہ ریجنل سپورٹس آفیسر سلیم رضا،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صوابی،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سردارعرفان خان اور یوتھ گلیم ویلفیئر ارگنائزیشن کے چیئرمین گل حیدر بھی موجودتھے ،جنہوںنے کاباقاعدہ فٹ بال ایونٹ کا افتتاح کیا۔

خیبر پختونخوامیں کھیلوںکے فروغ کیلئے یوتھ گلیم ارگنائزیشن کے پراجیکٹ برینگ بیک سپورٹس خیبر پختونخواکے تحت پشاور فٹ بال لیگ کا تیسرے ایڈیشن کے پہلے میچ میں شنواری فٹ بال کلب اور صوابی جگوارکے مابین مقابلہ ہوا،اس میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے کھلاڑیوںنے بہترین اندازمیں کھیلے اور کسی بھی ٹیم کو گول کرنے نہیں دیااور میچ برابر رہا،دوسرے میچ میں چترال مارخورنے افغان ایگل کو ایک گول کے مقابلے چار گول سے شکست دیکر پہلی کامیابی حاصل کرلی جبکہ تیسرامیچکرم تائیگرزاور یونائٹڈ پختون کی ٹیموں کے مابین کھیلاگیا،اس میچ میں دونوں طرف سے بہترین مقابلہ کیاگیااور میچ دو ،دوگول سے برابر رہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹرافغان ریفیوجی عبدالحمیدخلیلی نے خطاب کرتے ہوئے پشاورفٹ بال لیگ کو نہ صرف پشاور بلکہ خیبر پختونخوامیںفٹ بال کوفروغ ملے گا،انہوںنے کہاکہ یوتھ گلیم ویفیئر ارگنائزیشن کے چیئرمین ولیگ کے چیف ارگنائزر گل حیدر کی کاوشوں کو سراہااور کہاکہ کھیلوںکی ترقی کیلئے انکی یہ کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔گل حیدر کاکہناتھاکہ وہ نہ صرف فٹ بال بلکہ کرکٹ اور ہاکی کے لیگ بھی باقاعدگی سے منعقد کئے جارہے ہیںاور اللہ کے فضل سے مسلسل تیسری مرتبہ اپنی مددآپ کے تحت مختلف کھیلوں کے مقابلے کرائے جارہے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں