خواتین کی عالمی دن کے سلسلے میں گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد

رسہ کشی کیوایونٹ میں ایف اے کی سال دوئم کی طالبات نے پہلی اورسال اول کی طالبات نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جیتنے والی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 4 مارچ 2021 14:46

خواتین کی عالمی دن کے سلسلے میں گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،امجد علی خان) خواتین کی عالمی دن کے سلسلے میں گورنمنٹ سٹی گرلزڈگری کالج گلبہارمیں کھیلوں کے مقابلوں کاانعقادکیاگیا اس رنگارنگ تقریب میں طالبات  اوراساتذہ کیمابین رسہ کشی،دوڑ،میوزیکل چیئر،نیٹ بال کے مقابلے منعقد ہوئے اورطالبات خوبصورت اندازمیں کلچرل ڈانس پیش کیا۔تقریب کی مہمان خصوصی سٹی گرلزکالج کی پرنسپل پروفیسرطاہرہ ڈارتھیں،جبکہ اس موقع پرڈائریکٹرسپورٹس نجمہ نازقاضی،جمیلہ نازسمیت کثیرتعدادمیں اساتذہ اورطالبات موجود تھیں۔


گورنمنٹ سٹی گرلزکالج کے سبزہ زارمیں منعقدہ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ اس پروگرام کے رسہ کشی کیوایونٹ میں ایف اے کی سال دوئم کی طالبات نے پہلی اورسال اول کی طالبات نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

اساتذہ کے مابین میچ میں سینئروسٹاف نیفاتح ہونیکااعزازحاصل کیا۔


جبکہ سہ ٹنگی مقابلوں میں سیکنڈ ایئر کی طالبات ثانیہ اور نرگس نے پہلی پوزیشن جیت لی،،دوسری پوزیشن علینہ اورشمائلہ جبکہ بی ایس اردو کی تجلہ اورسنبل نے اپنے نام کی۔

میزیکل چیئرزمقابلوں فزیکس  ڈیپارٹمنٹ کی جویریہ نے پہلی اورحلیمہ نے گولڈمیڈل جیت لی۔تقریب سے خطاب کرتی ہوئی پرنسپل طاہرہ ڈارنے کہاکہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کیمقابلوں کاانعقادضروری ہے کیونکہ کھیلوں جیسی صحت مندانہ سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہماری طالبات نیقومی اورصوبائی سطح پرکھیلوں کے مقابلوں نمایاں مقام بنایا ہے اور انشاء اللہ یہی بچیاں انٹرنینشل لیول پربھی اپنالوہامنوائے گی۔اخرمیں انہوں نے مختلف مقابلوں میں پوزیشن لینے والی طالبات کووٹرافیاں دیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں