خیبرپختونخواروایتی گیمز ،کڑکا کے دو روزہ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

ہفتہ 21 مئی 2022 00:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام روایتی گیمز کے سلسلے میں گزشتہ روز بنوں ریجن کے ڈسٹرکٹ لکی مروت میں روایتی گیمز کے سلسلے میں کڑکا کے دو روزہ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے‘ان مقابلوں میں ڈسٹرکٹ لکی مروت اور بنوں کی کڑکا کی ٹیموں نے شرکت کی‘بارہ ٹیموں نے ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا سینکڑوں کی تعداد میں شائقین موجود رہے اور محظوظ ہوتے رہے‘پہلے سیمی فائنل میں اسحاق خان کڑکا کلب اور ثمر کاکاخیل کلب کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں دلچسپ مقابلے کے بعد ثمر کاکا خیل کڑکا کلب نے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں عمرجان کڑکا کلب اوراول خان کڑکا کلب کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں اول خان کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی‘فائنل میں ثمر کاکا خیل کلب اور اول خان کڑکا کلب کی ٹیموں کے درمیان ہوا جس میںثمر کاکا خیل کڑکا کلب نے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی جیت لی‘کڑکا کے علاوہ ایونٹ میں میوزیکل چیئر‘رسہ کشی اور دیگر روایتی کھیل بھی منعقد کئے گئے میوزیکل چیئرمیں ستر سال سے اوپر عمر کے حضرات کے درمیان مقابلہ بھی ہواجس میں 73 سالہ سمیع اللہ خان نے کامیابی حاصل کی جبکہ بچوں کے مقابلوں میں دس سال سے کم عمر میں محمد سہیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے درمیان ہونیوالے مقابلے میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس لکی مروت کے محمد یوسف خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی اس ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف کوچ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے پی کے شفقت اللہ خان تھے ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ‘سپورٹس آفیسر لکی مروت اسماعیل خان وزیر‘ایڈمن آفیسرارشاد خان‘قاضی عادل‘عمران اللہ‘تنویر اختر‘فہیم جان نے بھی شرکت کی جیتنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں‘ ونر ٹیم کو تیس ہزار روپے نقد اور ٹرافی دی گئی جبکہ رنر اپ ٹیم کو دس ہزار روپے اورٹرافی دی گئی جبکہ دیگر مقابلوں میں ونر اور رنر اپ کھلاڑیوں کو نقد انعامات اور ٹرافیوں سے نوازا گیا‘یہ مقابلے وزیراعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری سپورٹس اور ڈی جی سپورٹس خالد خان اور ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز عزیز اللہ جان کی ٹیم منعقد کرا رہی ہے‘ضلع لکی مروت میں اپنی نوعیت کے پہلے ایونٹ میں عوام نے ڈی جی سپورٹس کے پی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس قسم کے مقابلے جاری رہیں گے تا کہ آنے والی نسل کواپنے کلچر اور روایات کو سمجھنے اور سیکھنے کا بھی موقع ملے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں