گل کرکٹ کلب ڈسٹرکٹ پشاورکرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ہفتہ 9 مارچ 2024 22:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2024ء) گل کرکٹ کلب نے ایچ پی سی اے کو50رنزسے شکست دیکر ڈسٹرکٹ پشاورکرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روزکھیلے گئے کوآرٹرفائنل میں گل کرکٹ کلب کے کپتان وقارالحسن نے ٹاس جیت کرپہلے خود کھیلنے کافیصلہ کیاورمقررہ 30اورزمیں 230رنز بنائے محمد شہاب نے شاندار107رنزکی دلکش اننگزکھیلی جبکہ محمدبلال نے 62رنزسکورکئے۔

ایچ پی سی اے کی طرف سے وحید اورعبداللہ نے تین تین جبکہ شیرنے دوکھلاڑیوں کوآوٹ کیاجواب میں ایچ پی سی اے کی ٹیم عبدالباسط اورعثمان زمان کی تبا ہ کن باولنگ کوڈٹ کرمقابلہ نہ کرسکی اوران کی پوری ٹیم 180رنزبناکرڈھیرہوگئی دونوں باولرذنے چارچارکھلاڑیوں کوآوٹ کیاایچ اپی سی اے کی طرف سے ہمایوں نے 30عبداللہ گل اورکامران نے عمدہ 49رنز کی اننگزکھیلی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں