خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

بدھ 27 دسمبر 2023 23:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2023ء) خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ صوبے کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔چترال اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پشاور،مردان،صوابی،چارسدہ،نوشہرہ اور ڈی آئی خان میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت9اور زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 10ریکارڈ کیا گیا ۔ ایسی طرح کالام منفی 5 اور دیر میں درجہ حرارت منفی3 ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں