خیبر پختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 27 جنوری 2024 14:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2024ء) پشاور سمیت صوبہ بھرمیں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 3 ماہ سے جاری طویل خشک سالی کے خاتمے کی توقع ہے۔ رواں ماہ میں جاری شدید دھند کا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ممکنہ طور پر خاتمے کا امکان ہے۔ موسمیات کے مطابق گزشتہ کی شب سے بارشوں کے چار روزہ سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے۔

بارشوں سے خشک سالی بھی ختم ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں گزشتہ کی شب ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے نتیجے میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں، چترال ، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ بونیر اورکرک میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلہ میں بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں