آئندہ چوبیس گھنٹوں میں صوبے کے مختلف اضلاع میں مزید بارشوں کاامکان

پیر 29 جنوری 2024 23:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2024ء) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا ۔آئندہ چوبیس گھنٹوں میں صوبے کے مختلف اضلاع میں مزید بارشوں جبکہ بالائی اضلاع میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں مطلع ابرآلود اور موسم سرد رہے گا ۔

پشاور، چترال ،دیر ، مالاکنڈ ، بونیر ، سوات ، شانگلہ ، کوہستان ، تورغر ،بٹگرام ، مانسہرہ ، ایبٹ آبا د ، ہری پور ، صوابی ، باجوڑ ،مہمند ، خیبر ، کرم ، ہنگو ، اورکزئی ، بنوں ،شمالی و جنوبی وزیر ستان،چارسدہ ، مردان ، نوشہرہ ، کوہاٹ ، لکی مروت ، ٹانک ، ڈی آئی خان ، کرم میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشیں متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

پشاور ، چارسدہ ، صوابی ، ڈی آئی خان میں صبح کے اوقات میں دھند پڑ سکتی ہے ۔

بالائی اضلا ع میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔ گذشتہ روز پارا چنار میں 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔۔د یر میں 13 ، مالم جبہ میں 4،پٹن میں 10، تیمرگرہ 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔ مالم جبہ میں 4 ، تخت بھائی ، کالام میں 2 ، بالاکوٹ اور دروش میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔ پشاور کا درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا ۔گذشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ مالم جبہ میں منفی 3، دیر میں منفی 2 اور چترال میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں