امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ ٹھوس اقدامات کررہی ہے ،ڈپٹی کمشنر پشین

پیر 22 اپریل 2024 20:55

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے سوموار کے روز ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کی اجلاس صدار ت کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے ضلعی سربراہان اپنے دفتری امور پر زور دیتے ہوئے ترقیاتی اسکیمات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اقدامات کریں ، انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ ٹھوس اقدامات کررہی ہے عوام قیام امن کیلئے انتظامیہ کیساتھ تعاون برقرار رکھیں عوام اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھے پشین ایک پرامن ضلع ہے انکی حفاظت ہم سب پر فرض ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم ، صحت ، ایگریکلچر سمیت ایریگیشن اور دیگر محکمے اپنے جاری ترقیاتی اسکیمات کو پورا کریں اور ملازمین اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ، ڈیوٹی میں غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے غفلت کے مرتکب ملازمین کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں