ماہ مقدس میں دکھی انسانوں کی خدمت کر کے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنیوالے مبارکباد کے مستحق ہیں ،امتیاز نعمت اللہ ظہیر

بدھ 12 مئی 2021 16:05

کوئٹہ/پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین صدارتی تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر تمام مخیر حضرات خداترس انسان دوست شخصیات این جی اوز اور اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے نے ماہ مقدس میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ذریعے غریب لاچار یتیم بیواؤں کی راشن اور عید کے کپڑوں کے ذریعہ مدد کی اور انہیں خوشیاں فراہم کئے انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں دکھی انسانوں کی خدمت کر کے انہوں نے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کی اور وہ لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں جنہیں نے اللہ تعالی نے اس کار خیر کے لیے منتخب کیا اور انہیں توفیق عطا کی کہ وہ اللہ تعالی کی دی مال میں سے اللہ کی مخلوق کی خدمت کر سکیں کے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے فاؤنڈیشن کے ان تمام ذمہ دار کارکنوں ہمدردوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا انہوں نے خصوصی طور پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند سابق صدر رضا الرحمان کا بھی تعاون کرنے پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ گزشتہ تیس سالوں سے خدمت کا بے لوث سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ جب تک زندہ ہیں اللہ تعالی کی خوشنودی کے لئے کارخیر جاری رکھیں گے انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ مخیر شخصیات اور ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں