ہر شعبہ زندگی میں ترقیاتی کاموں کے مثبت اثرات اب نمایاں ہورہے ہیں ، سردار مصطفی خان ترین
بدھ 2 اگست 2017 00:13
(جاری ہے)
جس میں علاقے کے معتبرین اور پارٹی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور بالخصوص تراٹہ کے تمام علاقوںمیں نئے خان شہید فیڈر کی تکمیل پر پارٹی رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا ۔
مقررین نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت کے دور میں پہلی بار ہر شعبہ زندگی میں عوام کی رائے کو مد نظر رکھ کرفنڈز کو خرچ کیا جارہا ہے اور عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے کو ترجیحی قرار دی گئی ہے ضلع پشین کے ہرعلاقے میں بلا تمیز بڑے بڑے شاہراہوں کی تعمیر ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، پرائمری ، مڈل اور ہائی سکولو ں کی تعمیر ومنظوری ، زراعت کے شعبے میں زمینداروں کے ساتھ مل کر ترجیحات کا تعین ، پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے تالابوں کی تعمیر ، پائپوں کی فراہمی اور ڈیموں کی تعمیر اور کاریزوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ بجلی کی سہولتوں کی فراہمی،سرکاری ہسپتالوں کو فعال بنانے اور طلباء وطالبات ، مریضوں اورکھلاڑیوں کے مشکلات کے خاتمے کے اقدامات اور پشین یونیورسٹی کیمپس ، پشین لاء کالج اور پشین خواتین یونیورسٹی کیمپس کے قیام کے بہترین اقدامات عوام کے سامنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں حکومتی رٹ کی بحالی ہر علاقے میں بلا تمیز عوام کے سرومال کی حفاظت کے اقدامات اور لاقانونیت ، بدامنی کے خاتمے ، چوری ڈکیتی اور عوام دشمن اقدامات میں ملوث عناصر کے خلاف ہر سطح پر کارروائی نے عوام کا مورال بلند کیا ۔ اور خوف وہراس ودہشت کی ماحول کو ختم کرکے عوام کو جرات کے ساتھ اپنے مسائل بیان اور حل کرنے کی راہ پر گامزن کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زئی وخیلی اور دروغ گوہی کی بنیاد پر عوام کو تقسیم کرنے اور پر امن ماحول کو خراب کرنے والے عناصر کوضلع پشین کے عوام نے متحدومنظم ہوکر ہمیشہ کیلئے مسترد کردیا ہے ۔ اور غیور عوام نے ہمیشہ پارٹی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایسے عناصر کیخلاف بھرپور آواز بلند کی ہے جو قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہاکہ پشتونخوامیپ پشتونخوا وطن کے تمام عوام کی نمائندہ پارٹی ہے جو عوام کو درپیش ہرسطح پر مشکلات کے خاتمے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہی ہے اور جو عناصر پشتونخوامیپ اور ان کی قیادت وکارکنوں کیخلاف دروغ گوہی پر مبنی پروپیگنڈے کرتے رہتے ہیں انہیں درحقیقت یہاں کے غیور عوام نے مسترد کیا ہے اور غیور عوام کو ان کی عوام دشمنی پر مبنی پالیسی واقدامات اور کرپشن ولوٹ مار اور ذاتی وگروہی مفادات کیلئے ان کی سازشیں تمام عوام کو یاد ہیں جنہوں نے ہر سرکاری محکمہ کو تنزلی کا شکار بنا کرعوام کو اندھے کنویں میں دھکیل دیا تھا اور غریب عوام کو بدترین مایوسی میں مبتلاکرکے ان پر ترقی اور خوشحالی کے دروازے بند کیئے ۔اسی وجہ سے موجودہ صوبائی حکومت کو ہر شعبہ زندگی میں نئی شروعات کرنی پڑی ۔اور آج اس کے مثبت اثرات ہر علاقے میں برسرزمین موجو د ہیں۔پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ًبلدیاتی سسٹم کو مضبوط اور فعال بناکر اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی جائیں، میئر سردار اکبر ترین ..
پشین یکم مئی عالمی یوم مزدور کے مناسبت سے ریلی نکالی گئی
پشین لیویز نے منشیات، ڈکیتی اور راہزنی سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب اور مفرور اشتہاری ملزمان گرفتار ..
طوفانی ژالہ باری نے تباہی مچادی کسان محمد انور طوفانی
پشین، تمام لائن ڈیپارٹمنٹس دفتری امور کو حسن طریقے سے انجام دیں، ڈپٹی کمشنر
پشین، داخلہ مہم کے دوران 17591 بچوں اور بچیوں کو سکول میں داخل کروایا، ڈی ای او
پشین سیکورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن دو دہشتگرد ہلاک
تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان ترقیاتی سکیموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اقدامات کریں، ڈپٹی کمشنر
پشین : لیویز اہلکار کو شہید کرنیوالے 2 دہشتگرد آپریشن میں ہلاک
امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ ٹھوس اقدامات کررہی ہے ،ڈپٹی کمشنر پشین
پشین سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ،2 دہشت گرد ہلا ک،متعدد زخمی
2024 میں 2018 سے بڑی دھاندلی ہوئی، جعلی حکومت چلنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
پشین سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں