ڑ* پشتونخوامیپ تور غنڈی ابتدائی یونٹ پشین کے رکن محمود خان کاکڑوفات پاگئے

ہفتہ 4 مارچ 2023 22:25

-پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2023ء) پشتونخوامیپ تور غنڈی ابتدائی یونٹ پشین کے رکن محمود خان کاکڑوفات پاگئے وہ شہید شیر محمد علاقائی یونٹ فیض آباد کے ڈپٹی سیکرٹری محمد ایوب ، محمد عارف، محمد آصف کے بھائی ، حاجی خان محمد کے فرزند، پشتونخوامیپ کے ضلعی معاون سیکرٹری رضا شیدا کے چچا زاد بھائی تھے ۔ فاتحہ خوانی تورہ غونڈی پشین میں جاری ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر عبدالقہارخان ودان، سینئر نائب صدر سید شراف آغا، نائب صدر مجید خان اچکزئی ، صوبائی سیکرٹری کبیر افغان، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز سردار امجد خان ترین ، حاجی فرید خان پانیزئی ، صورت خان کاکڑ، نصیر ننگیال، ضلع سیکرٹری عبدالحق ابدال ، سینئر معاون سیکرٹری علی محمد کلیوال ودیگر ضلعی ایگزیکٹوز نے مرحوم محمود خان کاکڑ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور پسماندہ گان کو صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی ہے

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں