پشین ، ماہ صیام میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ٹک ٹاک اڈہ میں سستا رمضان بازار قائم

پیر 11 مارچ 2024 22:54

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2024ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سکریٹری بلوچستان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے انجمن تاجران کی تعاون سے عوام کو ماہ صیام میں ریلیف فراہم کر نے کیلئے ٹک ٹاک اڈہ میں رمضان سستا بازار قائم کرکے باقاعدہ افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشین نے رمضان المبارک سستا بازار میں اشیا خوردنوش کی چیزوں کے مختلف اقسام کے لگائے گئے اسٹالز کا جائزہ لیکر قیمتیں چیک کیں ، ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان مندوخیل نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری کے حکم پر سستا رمضان بازار یکم روزے سے رمضان کے اختتام تک جاری رئیگا ، نرخنامے کی خلاف ورزی پر انتظامیہ سخت ایکشن لے گی ، سستا رمضان میں سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی سے متعلق شکایتی سیل قائم کیا گیا ہے عوام کنٹرول روم یا ڈی سی آفس کو فوری اطلاع دیا کریں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جاسکے ، شہریوں کی بڑی تعداد نے ضلعی انتظامیہ اور انجمن تاجران کی تعاون سے لگائے جانیوالے رمضان سستا بازار کو خوش آئند قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں