سرکاری ریٹ پر شہریوں کو اشیا ٕ خورد ونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،اسسٹنٹ کمشنر

اتوار 17 مارچ 2024 13:20

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر پشین جمعہ داد مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کاریزات دھیرج کالرا نے خانوزٸی شہر کا دورہ کیا اور سبزی فروٹ چکن مٹن گوشت ریٹ لسٹوں کی۔ چیکنگ خوردونوش اور غیر معیاری اشیا ٕ فروخت کرنے پر دکانداروں کو وار نینگ جاری کردی گئی ۔

(جاری ہے)

د کانداروں کو ہدایت کی کہ وہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کریں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کاریزات نے کہاکہ گرانفروشی کی کسی کو اجازت نہیں دی جا ے گی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق شہریوں کو اشیا ٕ خوردونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ تاجران حضرات قیمتوں کو اعتدال پر رکھیں خلاف ورزی کرنے والے تاجران کے خلاف کاروا ئی عمل میں لا ئی جا ئے گی۔\378

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں