ماحول کی خوبصورتی میں سبزہ زار درخت اور صفائی و ستھرائی کا بڑا کردار ہوتا ہے ، ڈپٹی کمشنر پشین

اتوار 7 اپریل 2024 18:30

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے کہاہے کہ ماحول کی خوبصورتی میں سبزہ زار درخت اور صفائی و ستھرائی کا بڑا کردار ہوتا ہے، ہر شہری اس خوبصورتی میں حصہ لے اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو درست کرنے میں چند لمحے صرف کردے تو ماحول مزید ترو تازہ اور شہری زندگی میں مذید نکھار اور خوبصورتی آئیگی۔

(جاری ہے)

درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کے احاطے میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر لائن ڈپارٹمنٹ کے أفسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنا اور درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جبکہ ماحولیاتی الودگی ختم کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں