پشین،کیڈٹس کیلئے سالانہ تقسیم انعامات تقریب کا انعقاد

بدھ 15 مئی 2024 14:56

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ضلع پشین میں واقع کیڈٹ کالج کے طلباء نے بلوچستان کے حالیہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی حاصل کرلی ہے اس سلسلے میں کیڈٹس کیلئے سالانہ تقسیم انعامات تقریب کا انعقاد کیا گیا۔کیڈٹس کے والدین اور عزیز واقارب نے اس پرقار تقریب میں شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے تقریب کے مہمان خاص کمانڈنٹ کیڈٹ کالج بریگیڈیئر زعفران راجہ تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ کالج نے کہا کہ کیڈٹس ہمارا قیمتی اثاثہ ہے کیڈٹس کی محنت اور انکے والدین کی دعاؤں کے ساتھ ساتھ یہ تمام تر کارکردگی یقینا کالج انتظامیہ اور اساتذہ کی محنت کا ثمر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال کیڈٹ کالج پشین کے ہونہار اور قابل طلباء مختلف کلاسز میں بہترین تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر قومی اور صوبائی سطح پر مختلف وظائف کے حصول میں کامیاب ہوتے ہیں، بلوچستان سے ایف ایس سی کے امتحان میں پشین کیڈٹ کالج کے طلباء نے نمایاں پوزیشن حاصل کی جو فخر کی بات ہے۔

منعقدہ تقریب کے دوران طلباء نے بہترین تقاریر پیش کیں۔ کمانڈنٹ کالج نے 199 کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے گئے۔پروقار تقریب کے انعقاد پر طلباء کے والدین نے کالج کمانڈنٹ اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔\378

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں