اساتذہ اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں ،ڈپٹی کمشنر جھل مگسی

جمعہ 20 مئی 2022 16:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ جھل مگسی کا اجلاس منعقدہوا غیر حاضر 10 اساتذہ کی تنخواہیں کاٹی گئی اور 4 پرانی غیر حاضر اساتذہ کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا اور ڈی ای او کو ہدایت دی گئی کہ پرانے غیر حاضر عملے کی انکوائری کرکے غیر حاضر ھونے کی وجوہات معلوم کریں سب سے اہم بات یہ ہے کہ ۔

(جاری ہے)

غیر فعال اسکولوں کو فعال کرنے کے بعد ان کا افتتاح بھی کردیا گیاڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور نے کہا کہ اساتذہ اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں تاکہ ضلع بھر سے جہالت کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے ضلع بھر میں تعلیم کو فروغ دینے کےلئے ضلعی انتظامیہ کڑی مانیٹرنگ کر رہی ہے تاکہ غیر حاضر اساتذہ پر نظر رکھی جا سکے ضلع جھل مگسی میں تعلیم کے مورال کو مزید بلند کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہرممکن اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے ہمیں علم کی شمع کو روشن رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اساتذہ اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں حکومت بلوچستان نے جو زمداریاں عائد کی ہیں ان کو من و عن سے سرانجام دینا ہم سب کے اہم ترین فرائض منصبی میں شامل ہے اس لئے کوتاہی نہیں کرنی چاہی

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں