فرنٹیرکور بلوچستان نارتھ سبی سکائوٹس کی تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے کانفرنس

بدھ 25 مئی 2022 12:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) فرنٹیرکور بلوچستان نارتھ سبی سکائوٹس کے زیراہتمام تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں رجسٹرار میر چاکر یونیورسٹی، ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سبی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران سبی، پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سبی، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سبی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کانفرنس کے شرکا کو تعلیم کے میدان میں ایف سی نارتھ کی خدمات کے بارے بریفنگ دی گئی۔ شرکاکو ایف سی کی جانب سے مختلف سکولوں اور کالجز کی تزئین و آرائش، نوجوانوں کے سکالرشپ پروگراموں اور تعلیمی امدادی گرانٹس کے بارے آگاہ کیا گیا۔ شرکانے فرنٹیرکور نارتھ کی تعلیم کو فروغ دینے اور نوجوانوں کے مالی اور انتظامی امور میں مدد کرنے کی کوششوں کو سراہا گیا۔ ایف سی حکام نے شرکا کو یقین دلایا کہ ایف سی مختلف سیمینارز، انٹرایکٹو سیشنز، تعلیمی آگاہی، ورکشاپس اور ذہانت کے فروغ کی سرگرمیوں کا انعقاد کرکے سبی میں تعلیم کی بہتری کے لئے موجودہ وسائل بروئے کار لائے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں