جامعہ بلوچستان کے پروفیسرز اور اساتذہ کا تنخواہوںکی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج جاری

منگل 2 اپریل 2024 22:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام پچھلے چار مہینوں کی تنخواہوں اور پنشنز و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ اور ملازمین کو سالانہ بجٹ میں اعلان شدہ 35 فیصد اور منطور شدہ الاونسز کی عدم ادائیگی کے خلاف ماہ مقدس کے بائیسواں روز بھی جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا، احتجاجی دھرنے میں حق دو تحریک کے چیئرمین ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے شرکت کی۔

احتجاجی دھرنا زیرصدارت نذیراحمدلہڑی منعقد ھوا، دھرنے سے نذیراحمدلہڑی، مولانا ہدایت الرحمان، پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، شاھ علی بگٹی ، فریدخان اچکزئی، نعمت اللہ کاکڑ، گل جان کاکڑ اور سید محبوب شاھ نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ ماہانہ 15 لاکھ تنخواہ اور پینشنز لینے والے افسر شاہی اور ججز و اعلی انتظامی و ملٹری آفیسران کی تنخواہیں اور پینشنز کھبی بند نہیں ھوتی لیکن جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام اور ملازمین کی کم تنخواہ اور پینشنز کیلئے قصدا فنڈز پر قدغن لگا کر انکی چار چار مہینوں کی تنخواہیں اور پینشنز بند رکھا جاتا ہے جوکہ تعلیم دشمن اقدام ہے جامعہ کے ملازمین اپنے جائز اور بنیادی حق ماہانہ تنخواہوں کیلئے احتجاج کرنے بھی نہیں دیا جارہا۔

مقررین نیکہا کہ صوبائی اسمبلی کے سامنے کامیاب احتجاجی دھرنے کی نتیجے میں ممبران صوبائی اسمبلی نے اسمبلی فورم پر بھرپور انداز میں آواز اٹھایا اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ دو دن کے اندر جامعہ بلوچستان کے لئے چار مہینوں کی تنخواہوں اور پنشنز کیلئے فنڈز جاری کرائینگے اور مالی بحران کا مستقل حل نکالنے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔

انہوں نیکہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کے واضح احکامات اور صوبائی اسمبلی کے ممبران پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی کی یقین دہانی کے باوجود تعلیم وصوبہ دشمن صوبائی سیکرٹری فنانس نے وزیر اعلی بلوچستان اور ممبران اسمبلی کی احکامات کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے گزشتہ تین اور آنے والے تین مہینوں کی تنخواہوں اور پنشنز کیلئے پوری رقم کی فراہمی کی بجائے مسلسل مسائل پیدا کررہے ہیں۔ مقررین نے اعلان کیا کہ 3 اپریل بروز بدھ کو بھی جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ کے سامنے تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی کے لئے احتجاجی کیمپ میں دھرنا دیا جائے گا اور تمام اساتذہ کرام، آفیسران و ملازمین سے بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں