جدید دور میں میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ،بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں آج بھی ریڈیو سنا جاتا ہے ،خواتین کے حقوق کے لیے ریڈیو بہتر طور پر کردار ادا کررہا ہے،ڈائریکٹر سہل خٹک
منگل 20 فروری 2018 16:20
(جاری ہے)
ریحانہ خلجی ،طلعت جہاں ،توصیف احمد سمیت میڈیا اورسول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک تھی،سہل خٹک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہروں میں الیکٹرونک میڈیا کی آمد کے بعد ریڈیو کے سننے والوں میں کمی ہوئی ہے لیکن صوبے کے دور دراز علاقوں میں ریڈیو کو آج بھی بڑی تعداد میں سنا جاتا ہے ،مقررین نے کہا کہ اس پروگرام کو شہروں سے صوبے کے دیہی علاقوں تک توسیع دی جائے تاکہ خواتین ،بچوں اور افراد کے جو بنیادی مسائل ہیں ان کی نشاندہی ممکن ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ کمیونٹی فوکس ریڈیو کے ذریعے بہتر طور پر مسائل کی نشاندہی ممکن ہے ،مقررین نے کہا کہ کمیونٹی فوکس ریڈیو ایک ایسا ریڈیو ہے جو کسی علاقے برادری کے مخصوص گروپ اپنی مدد آپ کے تحت قائم کرتے ہیں ،کمیونٹی ریڈیو کا تمام عملہ رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات انجام دیتا ہے جن میں کمپیئر ،انائونسز ،نیوز ایڈیٹر،ڈرامہ رائٹر ،ڈرامہ آرٹسٹ اور دوسرا عملہ شامل ہوتا ہے ،کمیونٹی ریڈیو کے لیے کوئی بڑی جگہ کی ضرورت نہیں بلکہ دو یاتین کمروں پر یہ ریڈیو اسٹیشن قائم کیا جاسکتا ہے ۔اس طرح نوجوانوں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے مقررین نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے ۔مقررین نے کہا کہ وہ خواتین جو معذور ہیں انہیں ریڈیو پر کام کرنے کے کے مواقع دئیے جائیں تاکہ وہ باعزت شہری کے طور پر زندگی گزار سکیں ۔مقررین نے کہا کہ کوئٹہ کے بہت سے ایسے علاقے ہیں جہاں آج بھی زندگی کے بنیادی مسائل درپیش ہیں ہماری کوششوں سے بہت سے مسائل پر کام شروع ہوچکا ہے جن میں خیزئی چوک کی ایک آبادی ہے جو اس جدید دور میں بجلی ،گیس اور پینے کی صاف پانی سے محروم ہے ریڈیو پر نشاندہی کے بعد حکومت نے اب وہاں سروے شروع کردیا ہے مقررین نے کہا کہ سوشل میڈیا بھی بہت سے مسائل کے حل کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
cچیئرمین کوئٹہ فائونڈیشن روزینہ خان خلجی کی اپیل
کوئٹہ پولیس کا اشتہاری ، مطلوب ملزمان سمیت پرائیویٹ گن مینوں کے خلاف کارروائی 2 ملزمان کو گرفتار
{صحافیوں نے اپنی جان کے نذرانے پیش کیے ہیں ، زرک خان مندوخیل
ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے جائزہ اجلاس
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری ..
مولانا محمد صدیق کی شہادت سے پورا خضدار شہر غمزادہ ہے ، میر اسرار اللہ زہری
جے یو آئی پاکستان کے صوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ ایڈیشنل سیکرٹری میری ٹائم افیئرز کے ہمراہ تین روزہ اہم دورے ..
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا بورڈ آفس یونٹ کے نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری
بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی صدیق مینگل کے قتل کی مذمت ،تین روزہ سوگ کا اعلان
پاک فوج ،ایف سی بلوچستان نارتھ نے مقامی کسانوں میں سولر ٹیوب ویلز ،زرعی مشینری کیساتھ کھاد اور بیج فراہم ..
حکومت بلوچستان کا پیر سے گندم کی خریداری شروع کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
-
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
-
نیب نے ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کی پالیسی کی تیاری شروع کردی
-
ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی.محکمہ موسمیات
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن 18 مئی کو منایا جائے گا
-
ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ
-
وزیر اعظم نے ججوں کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایات کی ہیں،اعظم نذیر تارڑ
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
چیئرمین (اوگرا) ،ممبر (آئل) ،اوگرا سینئر حکام کا پی پی ایل کے آہدی فیلڈ کا ایک دورہ
-
9مئی کیسز،عدالتوں میں پیش نہ ہونے پر 14ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافے کا امکان