وزیراعلی جام کمال خان کابلوچستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء اور طالبات میں یوتھ موبلائزیشن مہم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب
بدھ 17 اکتوبر 2018 00:00
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان نے بہت اتار چڑھاؤ دیکھے، بدامنی اور دیگر منفی عوامل سے سب سے زیادہ شعبہ تعلیم متاثر ہوا یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو بہتر تعلیم نہ دے سکے تاہم اب ہماری یونیورسٹیاں ترقی کررہی ہیں اور ان میں طلباء اور طالبات کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیم کے سفر میں اسکول کی سطح کو خاص اہمیت حاصل ہے اگر بچوں کی اسکولنگ بہترہوگی تو انہیں کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر مشکلات پیش نہیں آئیں گی۔
لہٰذا ہم نے سب سے پہلے پرائمری سطح کی تعلیم کو بہتر کرنا ہے انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ عملی زندگی میں آکر اسکولوں کی بہتری کے لئے بھی کام کریں۔ وزیراعلیٰ نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آپ کو کبھی بھی کسی سے کمتر نہ سمجھیں اللہ تعالیٰ نے ہر شخص میں کوئی نہ کوئی خوبی رکھی ہے، اپنی اس خوبی کو تلاش کریں اور اسے استعمال کریں۔ سیکھنے کے عمل کو جاری رکھیں اور اپنی شخصیت کو نکھاریں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ طلباء کیلئے ایک بڑا مستقبل منتظر ہے اور یہی وہ موقع ہے جب وہ اپنے لئے کسی شعبہ کا انتخاب کرسکتے ہیں، اگر وہ آج صحیح فیصلہ کریں گے تو انہیں مستقبل میں پچھتانا نہیں پڑے گا، انہوں نے کہا کہ آج جو ماحول اور سہولتیں طلباء کے لئے دستیاب ہیں ماضی میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا طلباء اس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور محنت کے ساتھ تعلیم حاصل کریں۔ بلوچستان کے آنے والے دور کا تعلق نوجوانوں سے ہے، انہوں نے کہا کہ انہیں صوبے کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء سے مخاطب ہونے کا موقع ملا اور اپنے نوجوانوں سے مخاطب ہونا ان کے لئے خوشی کا باعث ہوتاہے، یوتھ موبلائزیشن مہم ایک اہم اقدام ہے جس سے بلوچستان کے نوجوانوں کو دیگر صوبوں کا دورہ کرنے اور وہاں کے اساتذہ اور طلباء سے مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے جو سیکھنے کا عمل ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہمارے طلباء نے ان صحت مندانہ سرگرمیوں سے بہت کچھ سیکھا ہوگا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر ہمارے پاس ایسے ادارے موجود ہوں جو صحیح طور پر کام کررہے ہوں اور جن سے انسانی وسائل کی ترقی ہورہی ہو تو پھر بلوچستان کے آگے بڑھنے میں کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی۔۔ وزیراعلیٰ نے طلباء سے کہا کہ وہ ملنے والے لیپ ٹاپ سے ریسرچ اور تحقیق کے عمل کو جاری رکھیں جس سے انہیں عملی زندگی میں مدد ملے گی۔انہوں نے یوتھ موبلائزیشن مہم کی کامیابی پر صوبائی حکومت کے متعلقہ محکموں اور سدرن کمانڈ کو مبارکباد پیش کی بعدازاں وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء نے طلباء اور طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔متعلقہ عنوان :
کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
Sراحت ملک کی کتاب انحطاط کی تقریب رونمائی
ڑ* چمن میں پرامن پرلت پر ایف سی اور دیگر فورسز کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ جسکے نتیجے میں کئی افراد کے ..
کوئٹہ پولیس کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبدیل ،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کا نوٹیفکیشن جاری
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بلوچستان سول سروس آفیسرز ایگزیکٹو برانچ ویلفئیر ایسوسی ایشن ..
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ٹرانسپورٹرز کے نمائندہ وفد نے ملاقات ، اپنے مسائل سے آگاہ کیا
-حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی زندگی کا ہر پہلو نہ صرف مسلمانوں کے لئے بلکہ عالمِ انسانیت کے لئے مشعل ..
uحکومت کسانوں کے ساتھ ناانصافی بند کرے، سردار یار محمد رند
د* جعفرخان مندوخیل کی بطور گورنر بلوچستان تعیناتی خوش آئند ہے،درچین مری
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ہفتہ کو یہاں ٹرانسپورٹرز کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور انہیں ..
پولیس کے شہید اے ایس آئی سی ٹی ڈی لورالائی رحیم خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز کوٹ میں ادا کر دی گئی
سرفراز بگٹی سے بلوچستان سول سروس آفیسرز ایگزیکٹو برانچ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے نمائندہ کی ملاقات
کوئٹہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف