ملک میں بہت سے تجربات ہوئے مگر عوام کے مسائل حل نہ ہوئے سراج الحق

حکومتی تبدیل ہوتی ہے لیکن عوام کی حالت تبدیل نہیں ہوئی بلوچستان میں غربت وبے روزگاری دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں پینے کا صاف پانی تک عوام کو میسر نہیں وسائل معدنیات سے مالامال باصلاحیت لوگوں کا علاقہ ہے مگر حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے مسائل وپریشانیوں کا شکارہیں بلوچستان کے مسائل حل کرناحکومت حکومت کا امتحان ہے ۔یہاں کے وسائل یہاں کے عوام پر خرچ کرنا حکومت کا فرض ہے، استقبالیہ تقریب سے خطاب

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:01

ملک میں بہت سے تجربات ہوئے مگر عوام کے مسائل حل نہ ہوئے سراج الحق
ْ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ ملک میں بہت سے تجربات ہوئے مگر عوام کے مسائل حل نہ ہوئے حکومتی تبدیل ہوتی ہے لیکن عوام کی حالت تبدیل نہیں ہوئی بلوچستان میں غربت وبے روزگاری دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں پینے کا صاف پانی تک عوام کو میسر نہیں وسائل معدنیات سے مالامال باصلاحیت لوگوں کا علاقہ ہے مگر حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے مسائل وپریشانیوں کا شکارہیں ۔

بلوچستان کے مسائل حل کرناحکومت حکومت کا امتحان ہے ۔یہاں کے وسائل یہاں کے عوام پر خرچ کرنا حکومت کا فرض ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی دفترکوئٹہ میں ضلع کوئٹہ کی جانب سے برادرتنظیمات کے اعزازمیں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی ،برادر تنظیمات کے صوبائی وضلعی ذمہ داران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سنیٹرسراج الحق نے کہا کہ مدارس کے خلاف پروپیگنڈہ ناکام ہوگا جماعت اسلامی کے برادرتنظیمات ہرمیدان میں سیکولردین طبقات کامقابلہ کر رہے ہیں بنیادی کام انسانیت کی تعمیر ہے انسانی زندگی کی تعمیر کرکے اللہ کی رضا حاصل کی جاسکتی ہے ہم کردار سازی واخلاقی تربیت کررہے ہیں انسان کو جنت کا مستحق بناناانسان کے دل کی دنیامنور کرناہماراکام ہے جماعت اسلامی کاکام نظریاتی کام ہے برادرتنظیموں کے کارکن اپنے شعبہ جات میں رہتے ہوئے کام میں بہتری لائیں برادرتنظیموں جماعت اسلامی کے آنکھیں وپیر ہیں ۔

ہم نے نظریاتی ووٹ وکارکن تیار کرنے ہیں لیکن خودنظریات سے باخبرہونالازمی ہے کارکن کو جذباتی نہیں نظریاتی ہونا چاہیے مغربی تہذیب کیوجہ سے خاندان متاثرہواہے والدین بچوں سے دورہوئے ہیں عقیدہ ونظریات سے دورکیے جارہے ہیں دلیل کامقابلہ اصل مقابلہ ہے ۔غربت وناانصافی جہالت اورتمام مسائل کا حل اسلامی نظام میں ہے ۔ حکومت نے مہنگائی میں اضافہ کیا حکومت کیساتھ کوئی معاشی پروگرام نہیں تبدیلی صرف قیمتوں کے اضافے میں آئی ہے۔

حکومت عوامی مسائل کو ترجیحی طور پرحل کریں نئی حکومت سے عوام کی بہت سی توقعات تھی مگر بدقسمتی سے عوامی توقعات کے مطابق کوئی کام نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے،یوں محسوس ہوتاہے کہ موجودہ حکومت اور اس کے ماتحت اداروں نے بھی عوام کے مسائل میں صرف اضافہ کرنا ہے انہیںریلیف دینے کا ارادہ نہیں۔ مہنگائی کے ہو شر با اضافے کے باعث غریب عوام کے مسائل میں بدترین اضافہ ہوا ہے حکمرانوں کو عوام کے مسائل کا احساس نہیں ہے جماعت اسلامی ہر پلیٹ فارم پر عوام کے مسائل کو اجاگراوران کے حل کیلئے جدوجہد کرتی رہیگی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں