کوئٹہ ،سول سیکرٹریٹ میں فائلوں کی گمشدگی پر قابو پا نے کیلئے فائلوں پر ٹریکنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ

منگل 13 نومبر 2018 16:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات پر سول سیکرٹریٹ میں فائلوں کی گمشدگی پر قابو پا نے کیلئے فائلوں پر ٹریکنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ ، ٹریکنگ سسٹم سے فلوں کی گمشدگی یا سرکاری کاموں میں تاخیر پر قابو پایا جا سکا ہے ذرائع کے مطابق سول سیکرٹریٹ کے تمام محکموں میں ٹریکنگ سسٹم لا گو کر کے سرکاری معاملات کو بروقت نمٹا نے میں آسانی ہو گی اور بروقت فائل ورک مکمل کیا جا سکے گا اکثر دیکھا گیا ہے کہ ہم نو عیت کی فائلوں کی گمشدگی کا معاملہ اہم کاموں میں رکاوٹ بنتا رہاہے

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں