کوئٹہ، نصیرآباد میں 2 مختلف واقعات ، 2 افراد جاںبحق

جمعہ 26 اپریل 2019 13:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) ضلع نصیرآباد میں 2 مختلف واقعات میں 2 افراد جاںبحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے سٹیشن کے قریب ایک گلی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اوستہ محمد کی فردوس کالونی کے رہائشی 50 سالہ حفیظ اللّٰہ شیخ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جبکہ ملزم فرار ہو گئے،اسی طرح دوسرے واقعہ میں اوچ پاور پلانٹ کے قریب ایک 22 سالہ نوجوان جاوید جتوئی بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاںبحق ہو گیا ۔پولیس نے دونوں واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں