حکومت بلو چستان قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، لیاقت شاہوانی

امان اللہ زہری اور ان کے رفقاء کی شہادت کے حوالے سے تمام تر قانونی مراحل طے کرکے انصاف کا بول بالا کیا جائے گا ،ترجمان حکومت بلوچستان

اتوار 22 ستمبر 2019 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) حکومت بلو چستان کے ترجمان لیا قت شاہوانی نے اپنے ایک بیان میں وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بلو چستان قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور امان اللہ زہری اور ان کے رفقاء کی شہادت کے حوالے سے تمام تر قانونی مراحل طے کرکے انصاف کا بول بالا کیا جائے گا اور انصاف کی فراہمی کوہر حال میں یقینی بنایا جائے گا حکومت بلو چستان عوام کو روزگار پہنچانے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے قوم پرست جماعت کی طرف سے بیروزگاری کے حوالے سے تمام تر الزامات کو رد کیا جاتا ہے اور اگر ثبوتوں کے ہمراہ قوم پرست جماعت اپنا دعویٰ ثابت کرے اورالزامات کی سیاست کرنے سے گریز کریں حکومت بلو چستان کی بھرپور کوشش ہے کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کر کے انہیںاستفادہ دے بلوچستان کو مستفیدکیا جاسکے قوم پرست جماعت نے حکومتوں میں آکر بھی عوام کے لیے کچھ نہیں کیا میں محض دعوے کرنے سے عوام کی خدمت نہیں کی جاسکتی حکومت بلوچستان کے ترجمان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اپنی تمام توانایوں کے ساتھ عوام کی خدمت کا فرض ادا کررہی ہے اور کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں