صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا بلوچستان یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کو ہراساں کرنے سے متعلق خبر پر افسوس کا اظہار

پیر 14 اکتوبر 2019 22:45

کوئٹہ ۔14 اکتو بر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کو ہراساں کرنے سے متعلق خبر پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ انسان کہلانے کے لائق نہیں یہ ہمارے معاشرے میں انسانی شکل میں درندے ہیں ، ایسے عناصر کوکسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور اگر اس واقعے میں یونیورسٹی انتظامیہ کا کوئی بھی فرد ملوث ہے تواسے نشان عبرت بنایا جائے گا، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی صوبے کے طلباء و طالبات کے لئے ایک اہم اور بڑی درسگاہ ہے اس لیے اس طرح کی جامعات سے ایسی خبریں آنا کسی سانحہ سے کم نہیں،طلباء و طالبات کی شکایت کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیںکہ تعلیمی معیار اور اس طرح کی شکایات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

واقعات کے خلاف ایک اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی بنائی جائے گی جو واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گی ،بعد ازاں ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں