سابق پولیس چیف کراچی اور ایڈیشنل آئی جی سندھ شاہد حیات کی وفات پرڈی آئی جی نصیرآباد رینج شہاب عظیم لہڑی ودیگرکی اظہارتعزیت

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:55

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) سابق پولیس چیف کراچی اور ایڈیشنل آئی جی سندھ شاہد حیات کی وفات پرڈی آئی جی نصیرآباد رینج شہاب عظیم لہڑی، ایس ایس پی سبی محمد فاروق فیض لہڑی،ایس ایس پی تربت میرحسین احمد لہڑی، ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر اورایس ایس پی نیشنل ہائی وے پولیس عبدالعزیزسرپرہ نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں انتہائی دکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد حیات کی محکمہ پولیس کے لیے گراں قدر خدمات تھے وہ ایک سنیئراور تجربہ کار پولیس آفیسر تھے ان کے وفات سے محکمہ پولیس سندھ ایک اچھے سنیئر اور قابل ،دلیر پولیس آفیسر سے محروم ہوگیاہے انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اوراہل خانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی صبرواستقامت عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں