وزیر مال بلوچستان سلیم احمد کھوسہ کی سربراہی میں صوبہ بلوچستان میں جاری بندوبست اراضیات کے متعلق اجلاس

ہفتہ 23 نومبر 2019 00:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2019ء) وزیر مال حکومت بلوچستان سلیم احمد کھوسہ کی سربراہی میں صوبہ بلوچستان میں جاری بندوبست اراضیات کے متعلق ایک اجلاس ہوا جس میں قمر مسعود سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ،سینئر سیکریٹری ریونیو،سینئرسیکریڑی ایڈمن ایڈمن بورڈ آف ریونیو، بندوبست آفیسران کوئٹہ اور مستونگ ریجن موجود تھے۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے زمینوں کے بندوبست کے حوالے سے وزیرمال کو تفصیلی آگاہ کیا ۔اجلاس کے دوران بندوبست آفیسران نے عملہ مال کو زمینوں کے بندوبست کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں آگاہی دی۔وزیر مال نے مختلف مواضعات میںجاری زمینوں کے بندوبست کے کام میں سست روی پر تحفظات کا اظہار کیااور بندوبست آفسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جاری بندوبست کے کام کو مقررہ وقت میں پایا تکمیل تک پہنچائیں۔

(جاری ہے)

اور اس ضمن میں ان کے دفتر کو دس دن کے اندرپروگریس رپورٹ دی جائے۔وزیر مال نے عملہ مال سے بندوبست کے کام میں ان کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی ایک آگاہی رپورٹ طلب کی تاکہ ان کو پیش آنے والی مشکلات کابھی ازالہ کیاجاسکے۔ آخر میںوزیر مال نے تاکید کی کہ میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور مذکورہ فیصلوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں جلد ہی دوسرا اجلاس ان کی سربراہی میں طلب کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں