نقل کے خلاف کارروائی کے عمل میں تیزی لائی جائے، اس نا سور کے خاتمے تک ہم صحیح معنوں میں علم کی شمع روشن نہیں کر سکتے ، ڈ پٹی کمشنر نصیرآباد ظفر

جمعہ 21 فروری 2020 00:30

کوئٹہ ۔20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی ایم شہی نے گورنمنٹ سپیشل ہائی سکول ڈیرہ مراد جمالی میں جاری میٹرک کے امتحانی سینٹر کااچانک دورہ کر کے ہونے والے امتحانات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنٹ نے انہیں امتحانی سینٹر میں بچوں کے امتحانات کے متعلق آگاہی فراہم کی، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نقل کی روک تھام کیلئے سکیورٹی انتظامات بھی سخت کر دیئے گئے تھے ،غیر متعلقہ افرادکی روک تھام کیلئے سخت چیکنگ کے مراحل سے گزارہ گیا ،سینٹر کے اردگرد غیر متعلقہ افراد کی نقل حرکت پر پابندی لگائی گئی تھی ڈپٹی کمشنر نصیر آباد ظفر علی ایم شہی نے انہیں سختی سے ہدایات دیں کہ نقل کے خلاف کارروائی کے عمل میں تیزی لائی جائے اس نا سور کے خاتمے تک ہم صحیح معنوں میں علم کی شمع روشن نہیں کر سکتے نقل وہ نا سور ہے جو ہماری نسلوں کو پڑھا لکھا جاہل بنا دیتی ہے ہم ہر گز اپنے بچوں کو نقل کے سہارے ڈگری ہولڈر نہیں بنانا چاہتے اس زمین میں اگر کوئی بھی طالبعلم نقل کرتا ہوا پایا جائے تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے لاپر واہی برتنے والے نگرانوں کو بھی نہیں بخشا جائے گا انہوں کہ کہا کہ نقل جیسے ناسور سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا کسی کو نقل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی امتحانی حال کے قریب غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی ہے کسی بھی صورت نقل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو بھی افرادنقل کرتے یا نقل فراہم کرتے ہوئے پکڑے گئے تو ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی نقل ایک ناسور ہے جو ہمارے پڑھے جوانوں کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑاکرنا چاہتی ہے انہوںنے کہاکہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ تعلیم کے نظام میں بہتری لائی جائے اور نقل جیسی لعنت کو ہمیشہ کے لیے ختم کرکے ایک روشن مستقبل کی بنیاد ڈال کر علم کی روشنی کو عام کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں