وزیر اعلیٰ بلوچستان سے چیئر مین پیمرا کی ملاقات ،

الیکٹرانک میڈیا اور ایف ایم ریڈیو کے قیام سے متعلق امور پر گفتگو بلوچستان امن قائم ہوچکا ہے سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات اور بھرپور مواقع ہیں،وزیراعلیٰ

جمعہ 7 اگست 2020 22:13

وزیر اعلیٰ بلوچستان سے چیئر مین پیمرا کی ملاقات ،
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم نے ملاقات کی جس میں الیکٹرانک میڈیا اور ایف ایم ریڈیو کے قیام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ بلوچستان میں ترقیاتی عمل تیز رفتاری سے جاری ہے قومی میڈیا پر اجاگر کرنے کی ضروت ہے۔انہوںنے کہاکہ قومی میڈیا پر کوریج میں بلوچستان کا حصہ بہت کم ہے میڈیا پر صوبے کو زیادہ وقت ملنا چاہیے ۔

انہوںنے کہاکہ بلوچستان امن قائم ہوچکا ہے سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات اور بھرپور مواقع ہیں۔انہوںنے کہاکہ ۔بلوچستان کے وسائل کو دنیا کیلئے کھول دیا گیا ہے انہیں میڈیا کے زریعہ اجاگر کر کے بہتر نتائیج حاصل ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئر مین پیمرا نے کہاکہ بلوچستان کو قومی الیکٹرانک میڈیا میں مناسب وقت کی فراہمی کے لئے نیوز چینل کو راغب کیا جائیگا۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیاکہ صوبے میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کی سطح پر ایف ایم ریڈیو قائم کی جائیں گے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ ڈویژنل افسران ایف ایم ریڈیو کے زریعہ حکومتی سرگرمیوں موقف اور پالیسیوں کو اجاگر کرینگے۔چیئر مین پیمرا نے کہاکہ ۔پیمرا ایکٹ کے تحت بلوچستان میں کونسل آف کمپلینٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں