وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا گرلز ڈگری کالج اور وومن ڈویلپمنٹ بزنس سینٹر خضدار کا دورہ

جمعہ 27 نومبر 2020 21:47

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان  کا گرلز ڈگری کالج اور وومن ڈویلپمنٹ بزنس سینٹر خضدار کا دورہ
کوئٹہ۔27نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27نومبر2020ء) :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے خضدار کے دورے کے موقع پر گرلز ڈگری کالج اور وومن ڈویلپمنٹ بزنس سینٹر خضدار کا دورہ کیا، وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءلانگو، سینیٹر خالد بزنجو، پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات  بشریٰ رند، پارلیمانی سیکریٹری برائے ہیلتھ ڈاکٹر ربابہ بلیدی،پارلیمانی سیکریٹری وومن ڈویلپمنٹ  ماہ جبین شیران،رامین محمد حسنی،کمشنر قلات ڈویژن مدثر وحید ملک و دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان کو زیر تعمیر منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ گرلز ڈگری کالج  کی لاگت کا تخمینہ ایک سو ملین روپے ہے، جب کہ وومن ڈویلپمنٹ بزنس سینٹر میں وومن بازار، وومن ورکنگ ہاسٹل، وومن بزنس سینٹر سمیت دیگر شعبوں کی عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں،اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں