روزانہ کی بنیاد پرکووڈ19 ایس او پیز اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا جائے گا، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانوں کو سیل کیا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنر سبی محمد اسماعیل مینگل

اتوار 6 دسمبر 2020 00:10

کوئٹہ۔5دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2020ء) کمشنر سبی ڈویژن آغا فیصل احمد،ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر محمد یاسر خان بازئی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سبی محمد اسماعیل مینگل، اے ایس پی/ایس ڈی پی او سبی ارسلان زاہد اور لیویز رسالدار میر عارف مری نے پولیس اور لیویز کی بھاری نفری کے ہمراہ سبی بازار کا دورہ کیا۔ انہوں نے شہریوں میں مفت ماسک تقسیم کئے اور ایس او پیز SOPs کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے جناح روڈ اور میر چاکر روڈ پر چار دکانوں کو سیل کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے بس اڈہ اور ویگن اسٹاپ کا بھی دورہ کیا اور عوام اور ٹرانسپورٹرز میں ماسک بھی تقسیم کئے انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو بھی سختی سے ہدایت کی کہ وہ کووڈ-19 ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروائیں بصورتِ دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی محمد اسماعیل مینگل نے میڈیا کے نمائندوں اور دکانداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایس او پیز SOPs پر عملدرآمد کو ہر صورت میں یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر (COVID - 19) کووڈ-19 ایس او پیز SOPs اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا جائے گا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانوں کو سیل کیا جائے گا۔ انہوں نے شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور شاپنگ سینٹرز کا بھی دورہ کیا اور دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ کووڈ-19 سے بچائو کیلئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز SOPs پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصورتِ دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں