نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی جانب سے ووکیشنل ٹریننگ سکول میں سانحہ 9 مئی کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد

جمعہ 10 مئی 2024 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی جانب سے ووکیشنل ٹریننگ سکول میں سانحہ 9 مئی کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا، تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی سبی عنایت اللہ بنگلزئی تھے ، تقریب میں ڈی ایس پی لیگل نعمت خان، ریڈر راجہ وقاص بشارت، لائن افسر نواب خان، اکاؤنٹنٹ محمد اکرم خجک، انچارج وومن پولیس اسٹیشن حسینہ اختر، انچارج ٹریننگ سنٹر نازیہ سمیت خواتین اور طالبات بڑی تعداد میں شریک تھے ۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تقریب میں ٹریننگ سنٹر کی طالبات نے ملی نغمے، تقاریر اور شہداءپاک فوج اور پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے مختلف ٹیبلوز بھی پیش کئے ، تقریب سے ایس ایس پی سبی عنایت اللہ بنگلزئی، انچارج ٹریننگ سنٹر نازیہ نے خطاب کرتے ہوئے شہداءپاک فوج اور پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ 9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ، پولیس، پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت امن و امان میں بہتری آئی ہے، شہداءپولیس و پاک فوج ہمارے سر کا تاج ہیں انکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں شہداءپولیس و پاک فوج کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر طالبات میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں