بلو چستان میں کو رونا کے 43نئے کیس رپورٹ ،متا ثرہ افراد کی تعداد 18612ہو گئی

اتوار 17 جنوری 2021 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) بلو چستان میں کو رونا وا ئر س کے 43نئے کیس رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک متا ثرہ افراد کی تعداد 18612ہو گئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے کورو نا وائر س آپر یشن سیل کی جا ری کر دہ رپورٹ کے مطا بق اتوار کو بلو چستان کے 06اضلاع تربت سی16،کوئٹہ ،گوادر سے 09.09،لسبیلہ ، چاغی سے 4,4،نو شکی سے ایک کیس رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متا ثرہ افراد کی تعداد 18612ہو گئی ہے جبکہ اب تک 18100 مر یض صحتیا ب ہو چکے ہیں رپورٹ کے مطا بق صوبے میں فعال کیسز کی تعداد 322ہے جبکہ اب تک کو رونا وائر س سے 190اموات ہو چکی ہیں ۔صو بے میں کو رونا و ائرس پھیلنے کی شرع 7.92فیصد ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں