اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی کوئٹہ میں ایگل اسکواڈ پر بم حملے کی مذمت

ْ دہشتگرد اپنے بزدلانہ حملوں سے سیکورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،میرعبدالقدوس بزنجو

بدھ 22 ستمبر 2021 23:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجونے کوئٹہ میں ایگل اسکواڈ پر بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے بزدلانہ حملوں سے سیکورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجونے ایگل اسکواڈ پر بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے لئے سیکورٹی اداروں کی لازوال قربانیاں ہیں دہشتگرد اپنے بزدلانہ حملوں سے سیکورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے آج پوری قوم اپنے ملک کے بہادر سپوتوں پر فخر کرتی ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں