ماہرہ خان کی ننھی فیشن ماڈل کے ساتھ ویڈیوز وائرل

اداکارہ کی اگر بیٹی ہوتیں تو وہ بالکل ننھی ماڈل جیسی ہی ہوتیں،صارفین

اتوار 19 مئی 2024 10:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) سپر اسٹار اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان کی جانب سے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستان کی ننھی فیشن ماڈل کے ساتھ بنوائی گئی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ماہرہ خان نے حال ہی میں کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان (اے سی پی) کی جانب سے کوئٹہ میں منعقد کیے گئے ادبی میلے پاکستان لٹریچر فیسٹیول (پی ایل ایف) میں شرکت کی تھی، اس کے بعد اداکارہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ دورے کے دوران ماہرہ خان نے ننھی فیشن ماڈل حبا علی کے ساتھ بھی کلاتھنگ برانڈ کی فرنچائز پر ملاقات کی اور دونوں کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔وائرل ہونے والی مختصر ویڈیوز میں ماہرہ خان کو ننھی فیشن ماڈل اور انفلوئنسر حبا علی کو گود میں اٹھاکر ان کے ساتھ پیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ماہرہ خان کی جانب سے ننھی ماڈل کے ساتھ پیار کرنے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ان پر دلچسپ تبصرے کیے اور شائقین نے اداکارہ کی تعریفیں کیں۔بعض لوگوں نے کمنٹس کیے کہ اداکارہ کی اگر بیٹی ہوتیں تو وہ بالکل ننھی ماڈل جیسی ہی ہوتیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں