ڈپٹی چیئر مین سینٹ کی صوبائی وزیر میر محمد عاصم گیلو سے ملاقا ت،باہمی دلچسپی کے اٴْمور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اتوار 19 مئی 2024 17:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کوئٹہ میں صوبائی وزیر بورڈ آف ریونیو میر محمد عاصم کرد گیلو سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے اٴْمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو صوبہ بلوچستان میں ریوینیو جنریشن کے معاملے بارے تفصیلی آگاہ کیا۔

ڈپٹی چیئر مین سینٹ نے کہاکہ صوبہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے،صوبہ بلوچستان کو مالی لحاظ سے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ لوگوں کے لیے روز گار کے مواقع پیدا کرنے ہونگے،بلوچستان میں بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن سہولت دی جائے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ صوبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سینیٹ آف پاکستان میں بلوچستان کے مسائل کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائیگا۔

انہوںنے کہاکہ بلوچستان کی ترقی کے لیے صوبائی حکومت کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرونگا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے صوبائی وزیر کے دیرینہ ساتھی اور مرحوم دوست میر اصغر جتوئی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے خاندان اور دوست احباب سے تعزیت کا اظہار کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں