تحصیل درگ ضلع موسی خیل میں پچھلے ایک مہینے سے مسلسل لوشیڈنگ کی وجہ سے زراعت تباہ ہوگئی ہے چیف کیسکو فوری طور بجلی بحال کرنے کے لئے اقدام اٹھائیں، جمعیت علماء اسلام

اتوار 19 مئی 2024 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے پرس ریلیز میں ضلع موسی خیل کے تحصیل درگ میں پچھلے ایک مہینے سے مسلسل لوشیڈنگ پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے وہاں کے عوام شدید اذیت سے دوچار ہے،عوام کی واحد زریعہ معاش جس کیلئے پورا سال انتظار کیا جاتا ہے ،لیکن لوشیڈنگ کی وجہ سے وہ اس سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں،پینے کی پانی سے لیکر زراعت کیلئے پانی کی حصول مشکل ہوگیا۔

اس حوالے سے چیف کیسکو ،تمامتعلقہ افسران سے اپیل کرتے ہے کہ اس معاملے میں خصوصی دلچسپی لیکر فوری طور پر بجلی بحال کریں۔ غربت کے مارے عوام اس اہم نوعیت کے مسئلے کی وجہ سے شدید زہنی کوفت میں مبتلا ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ موسی خیل جو ہر لحاظ سے مسائل کے شکار ہے ،صوبائی درالحکومت سے کوسوں دور ہے ، ان تمام مسائل کے ساتھ ساتھ رہی سہی کسر لوشیڈنگ نے پوری کی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے سابق صوبائی وزیر و صوبائی نائب امیر جمعیت علماء اسلام مولانا سرور ندیم تمام متعلقہ احکام سے اس معاملے کی حل کیلئے گئے ہیں، چیف کیسکو کے ساتھ انکی ملاقات ہوئی ہے اس معاملے پر نشست کی لیکن اس کے باجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ کیسکو چیف تمام ذیلی افسران کو پابند بنائیں کہ وہ فوری طور بجلی کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کریں اور کیسکو چیف اس اہم نوعیت کے معالے میں اپنی خصوصی دلچسپی دیکھاتے ہوئے خود اسکی نگرانی کریں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں