کوئٹہ تین مختلف حادثات میں ڈپٹی ڈائریکٹر سول ڈیفنس سمیت دوافراد جاں بحق جبکہ 22افراد زخمی

پیر 16 ستمبر 2019 14:54

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) بولان کے علا قے ڈھاڈر کے قریب قومی شاہراہ پرٹرک اورپک اپ میںہونے والے تصادم میں ڈپٹی ڈائر یکٹر سول ڈیفنس نصیرآ باد جاں بحق جبکہ دوافراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق پیر کے روز بولان کے علاقے ڈھاڈر قومی شاہراہ پرٹرک اورپک اپ میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ڈویژ نل ڈپٹی ڈائریکٹرسول ڈیفنس نصیرآ باد سید امیتاز شاہ جاں بحق جبکہ محمد صدیق اور 13سالہ محمد رمضان شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو سیول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیاگیا نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا،دریں اثناء کوئٹہ سے لہڑی جانے مزدا الٹ گئی جس سے 20 افراد زخمی ،زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں،زخمیوں میں4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ،تمام زخمیوں کو سول اسپتال سبی منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، دریں اثناء کوئٹہ بلیلی بائی پاس کے مقام پر ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار عزت اللہ نامی شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لا ش سول منتقل کردیا مزید تحقیات جاری ہی-

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں