جمعیت طلبا ء کی جانب سے ایک دفعہ پھر پنجاب یونیورسٹی میں بلوچ طلباء پر حملہ اور تشدد کی مذمت کرتے ہیں،ترجمان بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

پیر 22 جنوری 2018 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جمعیت طلبا ء کی جانب سے ایک دفعہ پھر پنجاب یونیورسٹی میں بلوچ طلباء پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی عرصے سے اوچھے ہتھکنڈوں کے تحت انتہاء پسند تنظیم کی جانب سے بلوچ طلباء پر حملے ہورہے ایگزام ہالز سے بلوچ طلباء کو نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا شدت پسند گروہ کو باقائدہ پنجاب پولیس یونیورسٹی انتظامیہ کی حمایت حاصل ہے اسی لئے باقائدہ منصوبہ بندی کے تحت بلوچ طلباء پر حملے کروائے گئے جبکہ اس سے پہلے بھی پنجاب یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں میں بلوچ طلباء کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی گئی جمعیت طلباء ایک خاص بلوچ دشمن منصوبہ بندی کا حصہ ہے اب اپنی پرانی انسانیت دشمن تاریخ اور بلوچ دشمنی کو دورا رہی ہے پنجاب سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں بلوچ طلبا کو تشدد کا نشانہ بنانا کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی نہ ہی شدت پسند گروہ کو بلوچ طلبا پر مظالم کی اجازت دی جاسکتی ہے پنجاب حکومت بلوچ دشمنی کے خلاف بھر پور احتجاجی لائحہ کا اعلان کیا جائے گا جبکہ شدت پسند گروہ ہماری امن پسندی کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھیں بی ایس او بلوچ طلباء کا دفعہ بخوبی جانتی ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں