کوئٹہ ، ڈپٹی میئر محمد یونس بلوچ سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی اداروں کے وائس چیئرمینوںکی ملاقات

ضلع میں تمام اختیارات چیئرمین کے پاس ہوتے ہوئے وائس چیئرمین کو صرف اور صرف کونسل کے اجلاس تک محدود رکھا گیا ہے،محمد یونس بلوچ

پیر 22 جنوری 2018 22:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) ڈپٹی میئر محمد یونس بلوچ سے گذشتہ روز یہاں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی اداروں کے وائس چیئرمینوں نے ملاقات کی اور اپنے مسائل کے بارے میں انہیں تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں تمام اختیارات چیئرمین کے پاس ہوتے ہوئے وائس چیئرمین کو صرف اور صرف کونسل کے اجلاس تک محدود رکھا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عوام ان کی دہلیز پر آکر اپنے مسائل کے بارے میں شکایات کرتے ہیں اور ہمارے پاس وہ اختیارات نہیں کہ ہم عوام کے بنیادی مسائل حل کرسکیں۔ انہوں نے ڈپٹی میئر کو بتایا کہ چیئرمین صرف اپنے اختیارات کو تقویت دیتے ہیں اور ہمارے اختیارات کو صرف کونسل کے اجلاس تک محدود رکھاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی میئر نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل سے صوبائی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا اور اس سلسلے میں ان سے تفصیل سے بات کی جائے گی تاکہ یہ مسئلہ جلد سے حل ہوسکے۔

انہوں نے وفد کو بتایا کہ 2010کے بلدیاتی آرڈیننس کے تحت کونسل میں وائس چیئرمین کے اختیارات کیلئے مزید جدوجہد کریں گے۔ ڈپٹی میئر نے وفد کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اس کے علاوہ اس سلسلے میں ڈپٹی میئر نے 27جنوری کو صبح11بجے میٹرو پولیٹن کے ہال میں ایک اہم اجلاس بلایا ہے جس میں تمام اضلاع کے وائس چیئرمین شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں