کوئٹہ،طلبا اور طالبات کے لیے بنائے گئے ہاسٹل پانچ سالوں سے بند اور طلبا کے ہوٹلوں اور پراہوٹ ہاسٹلوں میں رہنا ایک سوالیہ نشان ہے،ملک انعام کاکڑ

بدھ 18 جولائی 2018 22:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) پی ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ نے اپنا بیان میں کہا کہ طلبا اور طالبات کے لیے بنائے گئے ہاسٹل پانچ سالوں سے بند اور طلبا کے ہوٹلوں اور پراہوٹ ہاسٹلوں میں رہنا ایک سوالیہ نشان ہے جبکہ طلبا کے لئے بنائی گئی ہاسٹل کی بندش انتظامیہ کی نااہلی اور کرپشن کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

حالانکہ طلبا کے جا ئز ہے کہ وہ تعلیم کو مفت حاصل کریں مگر افسوس ادھر ہمارے معاشرے میں تعلیم کو زریعہ معاش کے طور پر استعمال کرتے ہیں جسکی وجہ سے اکثر طلبا صافی اخراجات کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے اپنی تعلیمی کی ریر ادھورا چھوڑ کر واپس اپنے گھروں کے روخ کرتے ہیں جو کہ معاشرے کے لیے نیک شگون نہیں ہیں جیسے معاشرہ غیرمتوازن اور جوان منفی سرگرمیوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور ہمارے احکام بالا سے گزارش ہے کہ آئی ٹی اور سا ئنس کالج کے ہاسٹل کو جلد طلبا کیلئے کھولا جائے اگر مزید ہاسٹل بند رہے تو بہت جلد اور طلبا تنظیموں سے ملکر ادارے کے اندر طلبا کے انکے جا ئزحق کے لیے کلاسوں کے با ئیکاٹ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں