کوئٹہ، گڈو سے کوئٹہ آنیوالی بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرنے سے بلوچستان کے 9 اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل

جمعرات 16 اگست 2018 23:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) بلوچستان کے علاقے گڈو سے کوئٹہ آنیوالی بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرنے سے بلوچستان کے 9 اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور علاقے تاریکی میں ڈوب گئے کیسکو ترجمان کے مطابق گزشتہ شب گڈو سے کوئٹہ آنیوالی ہائی ٹرانسمیشن لائن اچانک ٹرپ کر گئی جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث بلوچستان کی9 اضلاع کوئٹہ کے علاوہ مستونگ، نوشکی، چاغی، سبی، بولان اور قلعہ عبداللہ بھی ان 9 اضلاع میں شامل ہیں جہاں بجلی معطل ہوئی ہے ترجمان کیسکو نے بتایا ہے کہ فالٹ درست کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ،کوئٹہ، مستونگ، نوشکی اور چاغی کو متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سبی، بولان اور قلعہ عبد اللہ کو بھی جلدبجلی فراہم کر دی جائے گی بجلی کی معطلی سے شہریوں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا یاد رہے کہ چند روز قبل بھی کوئٹہ ، سبی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث کئی گھنٹوں تک بجلی معطل رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں