نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان صوبے کی ترقی اور مسائل کے حل کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے لائیں گے، علاؤ الدین مری

ہفتہ 18 اگست 2018 23:25

کوئٹہ۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال خان کو وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی مزید کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مبارکباد کے اپنے ایک پیغام میں نگران وزیراعلیٰ نے جام کمال خان کو بھاری اکثریت حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں بھی نئی حکومت کے قیام کا ایک اہم مرحلہ مکمل ہوا ہے اس عمل میں اسمبلی میں نمائندگی رکھنے والی تمام جماعتوں نے بھرپور حصہ لیا اور وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل جمہوری طریقے سے تکمیل تک پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ جام کمال خان نے بحیثیت وفاقی وزیر بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بحیثیت وزیراعلیٰ بلوچستان بھی وہ اپنی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے صوبے کی ترقی اور مسائل کے حل کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے لائیں گے۔ ان کی قیادت میں صوبہ ترقی کی منازل طے کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں