وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظور احمد کاکڑ سمیت بی اے پی کے چار رہنمائوں کو معاو نین خصوصی مقرر کردیا

جمعہ 16 نومبر 2018 18:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ سمیت بی اے پی کے چار رہنمائوں کو معاو نین خصوصی مقرر کردیا، جمعہ کو چیف سیکرٹری بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل منظور احمد کاکڑ ،کیپٹن(ر) عبدالخا لق اچکزئی ،میر رامین محمد حسنی اور حسنین ہاشمی کو معاونین خصوصی مقرر کردیا ہے ،تمام تقرریاں معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ ایکٹ 2018کے تحت کی گئی ہیں ،واضح رہے منظور احمد کاکڑ اور کیپٹن (ر) عبدالخا لق اچکزئی کو 25جولائی کے عام انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں