نیب بلوچستان کے زیر اہتمام سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں آگاہی مہم کے حوالے سے واک

کرپشن نے معاشرے کی خوبصورت اقدار ، تعلیمات اور روایات کے گلدستے کو بے زینت بنا دیا ہے، درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ افراد سمیت معاشرے کے تمام مکاتب ِ فکر کے لوگوں کو بد عنوانی کے خاتمے اور کرپشن فری پاکستان کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہو گی، مقررین کا واک سے خطاب

پیر 19 نومبر 2018 17:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) قومی احتساب بیورو بلوچستان کے زیر اہتمام سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں آگاہی مہم کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا، سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر رخصانہ جبین، نیب بلوچستان کی ڈپٹی ڈائر یکٹر طوبہ اسماء کی قیادت میں ہونے والی واک میں سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرز، اساتذہ کرام، اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، واک کے شرکا ء نے انسداد بد عنوانی کے موضوع کے حوالے سے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے ۔

(جاری ہے)

مقررین نے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بد عنوانی کے عفریت کو معاشرے کے لئے انتہائی نقصان دہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کرپشن نے معاشرے کی خوبصورت اقدار ، تعلیمات اور روایات کے گلدستے کو بے زینت بنا دیا ہے ۔ درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ افراد سمیت معاشرے کے تمام مکاتب ِ فکر کے لوگوں کو بد عنوانی کے خاتمے کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہو گی، ایمانداری ، راست گوئی اور کرپشن سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے سنجیدہ اقدامات اُٹھانے ہونگے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں