قدرتی گیس کفایت شعاری سے استعمال کریں تاکہ یہ سہولت زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچایا جاسکے،

سوئی سدرن گیس کمپنی سینئر جنرل منیجر ڈسٹری بیوشن نارتھ سعید احمد لاڑک کا پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب

بدھ 12 دسمبر 2018 19:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) سوئی سدرن گیس کمپنی سینئر جنرل منیجر ڈسٹری بیوشن نارتھ سعید احمد لاڑک نے کہا ہے کہ پاکستان میں گیس کی ضرورت 1500ملین کیوبک فٹ ہیںجبکہ 1200ملین کیوبک عوام کو فراہم کررہے ہیں، گیس کی ضروریات پورا کرنا عوام کا بنیادی حق اور ضرورت ہے جو سوئی سدرن گیس کمپنی کررہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ عوام تک گیس کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔

وہ بدھ کو سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب میں گیس کے متعلق احتیاطی تدابیر اور حادثات سے بچنے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر علماء کرام حبیب اللہ شاہ چشتی ،مولانا محب اللہ آغا،سید تاج آغا،علامہ سید ہاشم مسوی ،سماجی رہنماء عبدالقیوم کاکڑ سمیت سول سوسائٹی بھی موجودتھی۔

(جاری ہے)

سوئی سدرن گیس کمپنی کے سینئر جنرل منیجر ڈسٹری بیوشن نارتھ سعید احمدلاڑک نے کہا کہ علماء کرام ممبر اور مہراب کے ذریعے عوام تک پیغام پہنچائیں کہ گیس کے بے جا استعمال اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بہتر طریقے سے آگا ہ کریں۔

انہوں نے کہا قدرتی گیس کفایت شعاری سے استعمال کریں تاکہ یہ سہولت زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچایا جاسکے ،ہماری کوشش ہے کہ گیس کی قیمت کو کم سے کم کریں۔ سعید احمد لاڑک نے کہا کہ ہر سال کی طرح علماء کرام کے ساتھ ملکر نشست میں یہ فائدہ ہوا ہے کہ حادثات میں نمایاں کمی ہوئی ہے اورہماری کوشش ہے کہ علماء کرام کے ساتھ ملکر عوام کے مسائل حل ہو۔ تقریب سے علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی گیس ایک بڑی نعمت ہے اورعوام اس کے استعمال میں اصراف نہیں کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں