سبی اور حب میں دو مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک خاتون سمیت چار افرد زخمی ہوگئے

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) سبی اور حب میں دو مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک خاتون سمیت چار افرد زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سبی کے علاقے میں موٹر سائکل اور پولیس وین میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ، اسی طرح حب کے علاقے میں موٹر سائکل اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ،مزید کارروائی مقامی پولیس کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں