کوئٹہ،19جنوری کوکیسکوکے تمام سرکل میںکھلی کچہری منعقد ہونگے

جمعرات 17 جنوری 2019 21:39

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیراہتمام صارفین کی شکایات کے ازالہ کے سلسلے میں مختلف آپریشن سرکلز میں ڈویژن کی سطح پرکھلی کچہری پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں کھلی کچری میں سپرنٹنڈنگ انجینئرز اپنے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز، سب ڈویژنل افسران اور ریونیو آفیسرز کے ہمراہ صارفین کی شکایات معلوم کرکے موقع پر ہی اُن کاازالہ کریں گے ۔

اس سلسلے میںبروز ہفتہ19جنوری کو بوقت صبح10بجے سپرنٹنڈنگ انجینئر(سینٹرل) سرکل کیسکوکے زیراہتمام سریاب آپریشن ڈویژن کے دفتر میں کھلی کچہری پروگرام منعقد کیاجارہاہے ۔ اسی طرح کیسکوپشین سرکل میںبھی19جنوری کوسرکل آفس پشین کے دفترمیں ، کیسکولورالائی سرکل کے تحت قلعہ سیف اللہ آپریشن ڈویژن کے دفترمیں ، کیسکو خضدارسرکل کے تحت قلات آپریشن ڈویژن کے دفترمیں،کیسکوسبی سرکل کے زیراہتمام سبی آپریشن ڈویژن کے دفترمیں ،جبکہ کیسکومکران سرکل کے تحت گوادرسٹی سب ڈویژن کے دفترمیں سپرنٹنڈنگ انجینئر اپنے متعلقہ افسران کے ہمراہ صبح10بجے کھلی کچہری منعقد کریں گے ۔

(جاری ہے)

لہٰذاکیسکونے مذکورہ آپریشن ڈویژنزکے تمام صارفین سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے بجلی بلوںکی درستگی ، غلط میٹرریڈنگ کی شکایات، نئے کنکشنز کی فراہمی اور بجلی سے متعلق دیگرمسائل کے حل کیلئے متعلقہ دفاترمیں منعقدہ کھلی کچہری میںاپنے تحریری درخواست کے ہمراہ شرکت کریں تاکہ اُن کے شکایات کابروقت ازالہ کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں